بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری

دہلی (ایچ آر این ڈبلیو)‌ بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری ہے۔۔ آسام اور تریپورہ میں جھڑپوں کے بعد فوج تعینات۔۔انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔۔گوہاٹی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں ریاستی سیکرٹریٹ کے نزدیک طلبہ اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔۔ طلبہ نے جلاؤ گھیراؤ کیا ۔۔پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی۔۔ جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔۔آسام اور تریپورہ میں احتجاج کے باعث ٹرینوں کی آمدروفت بری طرح متاثر ہوئی۔۔ حکومت نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے آسام اور تریپورہ میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کردیے ہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں