امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک

واشنگٹن (ایچ آر این ڈبلیو)امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔۔ مرنے والوں میں پولیس اہلکار۔۔ تین شہری اور دو حملہ آور شامل ہیں۔۔خبررساں ادارے کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد سے پوچھ گچھ کے لئے پہنچا، انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوکر ایک دکان میں گھس گئے۔۔ جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور مارے گئے۔۔فائرنگ کے تبادلے میں تین شہری بھی ہلاک ہوئے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں