افغانستان کے بگرام ائربیس پر خود کش کار بم حملے

کابل (ایچ آر این ڈبلیو)‌ افغان صوبے پروان کے بگرام ائربیس پر بارود سے بھری دو گاڑیوں کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے می ایک شخص ہلاک اور باسٹھ زخمی ہوگئے۔۔صوبہ پروان کی گورنر کے مطابق حملہ بگرام ائربیس کے قریب کیا گیا جس میں سات حملہ آوروں نے دھماکا خیزمواد سے بھری چار گاڑیاں استعمال کیں۔۔ چار میں سے دوگاڑیاں دھماکے سے پھٹیں۔۔ ۔ حملے کے بعد غیرملکی فوجیوں اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور باسٹھ زخمی ہوگئے تاہم غیرملکی فوج کو نقصان نہیں پہنچا۔۔ نیٹو نےائربیس پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں بگرام میں ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں