امریکا کی ایران کی تین بڑی ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں پر نئی پابندیاں

واشنگٹن (ایچ آر این ڈبلیو) امریکا نے ایران پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایران کی تین بڑی ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں. پابندیوں کی زد میں ایران کی بڑی فضائی کمپنی اور شپنگ کمپنیاں آئی ہیں. ایرانی کمپنیوں پر نئی پابندیوں کا اعلان امریکی محکمہ خزانہ نے کیا ہے. وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی امریکی پالیسی برقرار ہے، ایرانی ٹرانسپورٹ کمپنیاں تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے فروغ میں ملوث ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں