سعودی عرب کے اسپتال پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ

ریاض: (ایچ آراین ڈبلیو) سعودی عرب کے اسپتال پر حوثی باغیوں نے میزائل داغے جس سے اسپتال کی بیرونی دیوار متاثر ہوگئی اور شیشے ٹوٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی عرب کے صوبے جازان کے علاقے حرث کے جنرل ہسپتال کے قریب حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے میزائل اور گولے گرے۔ اسپتال کی عمارت کو معمولی کو نقصان پہنچا ہے، خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔شہری دفاع کے ترجمان کرنل یحی عبد اللہ القحطانی نے بتایا ہے کہ ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا جس کے ٹکڑے اسپتال کی چھت پر گرے ہیں اور کچھ گولے اسپتال کی دیوار سے بھی ٹکرائے ہیں۔ جس حصے میں گولے گرے، وہاں خوش قسمتی سے مریض اور شہری موجود نہیں تھے۔شمالی یمن کی سرحد کے نزدیک واقع صوبے جازان میں اس سے قبل بھی حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل داغے جاچکے ہیں جب کہ ایئرپورٹ پر بھی تین سے زائد بار حملہ کیا گیا ہے جسے سعودی فضائیہ نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں