سٹی کورٹ کے وکلا بہت سے مسائل کا شکار ہیں، انہیں‌ ایڈریس نہیں کیا جاتا- لیاقت علی حامد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اس بار نئے چہروں کو وکلا کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے – ان میں سب سے نمایاں نائب صدر کے انتخاب میں حصہ لینے والے سینئر وکیل لیاقت علی حامد مئیو ایڈووکیٹ ہیں- جنہیں وکلا کی ایک بڑی تعداد اپنی حمایت کا یقین دلا چکی ہے- گزشتہ دنوں لیاقت علی حامد ایڈوکیٹ نے ہائی کورٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود وکلا سے باری باری ملاقات کر کے اپنا انتخابی منشور سامنے رکھا جس پر وکلا نے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ ان کی شرافت اور فرداُ فرداُ ملاقات کو بھی سراہا- بعدازاں‌ سٹی کورٹ میں‌ وکلا کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی حامد میو ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ گزشتہ تیس سالوں‌ سے وکالت سے وابستہ ہیں لیکن اس بار ان کا انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد دراصل وکلا کی بہبود کے لئے وہ جدوجہد کرنا ہے جس سے ابھی تک ایک عام وکیل محروم ہے- انہوں نے کہا کہ سٹی کورٹ کے وکلا کے بہت سے مسائل ہیں لیکن کسی بھی گروپ کی طرف سے انہیں ایڈریس نہیں کیا جاتا- لیاقت علی حامد نے کہا کہ وہ اس بات کے شکرگزار ہیں کہ وکلا نے اپنے گروپ میں‌ رہتے ہوئے وائس پریذیڈنٹ کے لئے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے جو ان کے لئے اعزاز کی بات ہے- اس موقع پر وکلا کی ایک بڑی تعداد نے لیاقت علی حامد مئیو ایڈوکیٹ کی حمایت میں نعرے لگائے اور اپنی حمایت کا اعلان کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں