اگلےسال کےآخرتک بیٹری پرچلنےوالی بسیں لانچ کرائینگے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان 2022 میں سپیس پروگرام لانچ کرے گا، فوڈ، میڈیسن اور گلوبل بائیو ٹیکنالوجیز ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، ہیوی میکنیکل کمپلیکس کی طرز پر ہیوی ایگریکلچرل کمپلیکس قائم کریں گے، یونیورسٹیوں کی سطح پر بھی ریسرچ کا کام جلد شروع ہو جائے گا، آئندہ سال کے آخر تک بیٹری سے چلنے والی بسیں لانچ کرائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام خوشحال پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ہر روز جدت آ رہی ہے ، ہر روز بدلتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہم اگلے پندرہ بیس سال کا نہیں سوچ سکتے، پاکستان بہت سے ممالک سے ٹیکنالوجی میں ابھی پیچھے ہے لیکن ساٹھ کی دہائی میں پاکستان سابق سویت یونین اور امریکہ کے بعد اپنا خلائی پروگرام شروع کرنے والا تیسرا ملک تھا، موجودہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان نے ٹیکنالوجی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے اور آگے بھی کرنا ہے، کیمیکل انڈسٹری پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان آرمی کے پاس جدید ڈرونز موجود ہیں، اب ہم ڈرونز کو زرعی مقاصد کیلئے بروئے کار لانے پر کام کر رہے ہیں، بائیو ٹیکنالوجی میں کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں