وزیراعظم نےکٹھن حالات میں ملک کوسنبھالا اوردیوالیہ ہونےسے بچایا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان کی قیادت اورمعاشی ٹیم کی انتھک محنت کےباعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سےرواں دواں ہے۔معاون صوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نے جولائی سے 6 دسمبر تک 19.8 فیصد کا ریٹرن دیا جو گزشتہ 6 سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں