وزیرریلوے شیخ رشید کی سرگودھا آمد، شہری نےٹرین پرانڈے پھینک دیئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرریلوے شیخ رشید نے ٹرین سے ہی ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے، اس کے بعد پولیس نے نوجوان شہری کو حراست میں لے لیا۔شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شخص پیپلز پارٹی کا جیالا ہے اور اس کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ نامی شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا لیکن کچھ دیر بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے حکم پر اسے انڈے رہا کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی ٹرین پر انڈے مارنے والے شہری نے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں