لاہورہائیکورٹ کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور:(ایچ آراین ڈبلیو) پرویز مشرف آئین شکنی کیس لاہور ہائی کورٹ کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی،درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کو خصوصی عدالت کی کارروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں۔سپریم کورٹ میں درخواست لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے سابق صدر توفیق آصف نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو خصوصی عدالت کی کارروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں۔سپریم کورٹ واضح کر چکی کہ خصوصی عدالت ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں، لاہور ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت غیر آئینی اور سپریم کورٹ احکامات کےخلاف ہے۔سپریم کورٹ پرویز مشرف کے حقوق کا تحفظ اپنے احکامات میں کر چکی،درخواست میں عدالت سے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری احکامات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں