فضل الرحمان نے سب کچھ کھو دیا ہے، شیخ رشید

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کاکہنا ہے کہ مولانا دسمبر کو حکومت کے لیے آخری ماہ کہتے ہیں مگر سال نہیں بتاتے ،فضل الرحمان نے سب کچھ کھو دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلو شٹل ٹرین کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو ملک سے باہر جاتا ہوا نہیں دیکھ ریا ،،پلی بارگین نہ کی تو بلاول کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی اور سیاسی سکون کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ کچھ لو اور دو کا طریقہ استعمال کرنا پڑے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ کہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہاتھ ہو گیا ،وہ کہتے تھے حکومت کے لیے دسمبر آخری ماہ لیکن سال نہیں بتاتے۔وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے جو مسلمانوں کیساتھ کیا اب ہم پر فرض ہے کہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہوں ،ساتھ ہی انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان ہندوستان میں کشیدگی بڑی تو حالات جنگ کی طرف جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں