انصاف کی عدم فراہمی،اسکول جانے والے طلبا نے اسلحہ اٹھالیا

جھنگ(ایچ آراین ڈبلیو)جھنگ میں دادا اور بھائی کے قاتل گرفتار نہ ہونے اور قتل کی دھمکیاں ملنے پرطلبا نے اسلحہ اٹھالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بڑھتی کو بدامنی اور انصاف کی فوری فراہمی نہ ہونے کے باعث جھنگ میں طلبا نے اسلحہ ساتھ رکھ کر پنجاب کے نظام کی قلعی کھول دی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جب ان بچوں سے گفتگو کی گئی توانہوں نے بتایا کہ میرے دادا اور بھائی کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ہیں، ہماری جانوں کو بھی خطرہ ہے،اس لئے اپنی حفاظت کے لئے ہم یہ پستول اپنے ساتھ رکھا ہے۔اسکول جانے والے بچوں کا موقف تھا کہ حکومت پاکستان ہمارے ساتھ انصاف کرے اور ہمارے دادا اور بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں