موٹرسائیکل کی رقم ادائیگی کا مطالبہ کرنے پراہلیہ کو آگ لگا دی

مریدکے(ایچ آراین ڈبلیو)دو افراد نے موٹر سائیکل کی رقم کا تقاضا کرنے والے شخص کی اہلیہ کو پیٹرول چھڑک کرآ ۤگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق مریدکے میں 2 افراد نے موٹر سائیکل کی رقم کا تقاضا کرنے پر اس شخص کی اہلیہ کو پیٹرول چھڑک کا آگ لگا دی ۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واردات تھانہ صدر کے علاقے گجر ٹاؤن میں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں