پولیس کا حلیہ اپنا کر لوٹ مار،پولیس کے بیٹے نے اہم راز اگل دیئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کاحلیہ اپناکرلوٹ مارکرنے والے ملزم اور ریٹائرڈ پولیس کے بیٹے نے دوران تفتیش واردات کے حوالے سے اہم راز اگل دیے-ملزمان نے واردات کے دوران بیرون ملک سے آنے والے شہریوں پرداعش کاالزام لگاکرروکااورلوٹ مارکی-پولیس کیپ کس نے دی اورفائرنگ کیوں کی ملزم حمزہ نے سب بتادیا-اے وی ایل سی گڈاپ پولیس کے ہاتھوں گرفتارملزم کاویڈیوبیان موصول-29 نومبرکے روز ملیرکینٹ کے قریب کارسوار شہریوں کوداعش کے اطلاعات موصول ہونے شعبہ ظاہرکرکے روکا-واردات سے قبل دوست حمزہ نے کارمیں موجودپولیس کیپ پہننے کوکہا-کارسوار شہریوں سے لوٹ مارکے دوران ایک شہری نے خودکورینجرزاہلکارظاہرکیاجس پرہم فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوئے-واردات کرنے کاپہلے سے کوئی منصوبہ نہیں تھا-کارسوارشہریوں سے غیرملکی کرنسی سمیت دیگر سامان لوٹا-گرفتارملزمان آپس میں دوست ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں