پولیو کے خاتمے اوراہداف کے حصول کے لیے پولیو ورکر زریڑھ کی ہڈی ہیں، سید ناصر حسین شاہ

  کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے اور ہدف کے حصول کے لیے پولیو ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تمام تر ضروری سہولیات مراعات اور معاوضے میں اضافہ ان کا حق ہے اس سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلی سندھ ہر ممکن کاوشیں کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ان کاوشوں کے نتیجے میں حکومت جلد ہی اسے پورا کرلے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سولجر بازار میں میٹرنٹی ہوم میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ایک افتتاحی تقریب میں کیا اس موقع پرسئنیر ڈائریکٹراینڈ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر ،ڈائریکٹرڈاکٹر مسعود ، صوبائی کوآرڈینیٹر بیگم شہناز وزیر علی ،چیئرمین میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر ناہید فاطمہ ، ایم ایس محمودآباد ہسپتال ڈاکٹر عبدالحق ایم ایس اسپنسر آئی اسپتال ڈاکٹر بیریل، ایم ایس لانڈھی کارڈیک سینٹر ڈاکٹر توصیف، ایم ایس سرفراز رفیقی شہید اسپتال ڈاکٹر امیر سولنگی، ایم ایس لانڈھی میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر رفیق چیئرمین ڈی ایم سی ساو ¿تھ ملک محمد فیاض رہنما پیپلز پارٹی کی شرکت کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے وزیر بلدیات نے بچوں کو پولیو ڈراپ لاکر مہم کا آغازکیا انہوں نے کہا کہ اس اہم قومی فریضے میں شہید پولیو ورکرز کو خراج عقیدت اور کام کرنے والے پولیو ورکرز اور ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سماجی سیاسی مذہبی رہنما منتخب افراد پولیو کے خاتمے اور آگاہی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور کر رہے ہیں انہوں نے تاہم اس سلسلے میں مزید اور بھرپور طریقے اور قومی جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پولیو کیسزپر سب کو تشویش ہے 1994 میں شہید بے نظیر بھٹو صاحبہ نے اپنی صاحبزادیوں کو پولیو ڈراپ لاکر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا وہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم تھیں اور انہوں نے اس حوالے سے تمام متعلقین کو متحرک کیا ہوا تھا محترمہ کی بھرپور کوشش تھی کہ ملک کے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے پورے پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ ضروری ہے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مزیدکہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے اپنے بچوں کو پولیو ڈراپ نہ پلانے والے والدین کے حوالے سے انہیں تشویش ہے جبکہ اس سلسلے میں سب سے زیادہ اہمیت اور رول والدین کا ہے ،علماءکو بھی چاہیے کہ وہ جمعے کے خطبات میں لوگوں کو پولیو کے حوالے سے آگاہی دیں ،آیندہ مہم میں سیلیبریٹرزکو بھی شامل کیا جائے،پولیو کے خاتمے کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے ۔ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں صوبہ سندھ انسداد پولیو کے حوالے سے سب سے زیادہ کام کررہا ہے جس کا سہرا ہمارے متحرک وزیر اعلیٰ سندھ کو جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں