کوٹ لکھپت میں دن دیہاڑے ڈکیتی،60 سالہ قیصرقتل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) کوٹ لکھپت میں دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرنجی کمپنی کے کیشئیر 60 سالہ قیصرکوقتل کردیا گیا۔ واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقہ کچا جیل روڈ پرپیش آیا۔ پک اپ وین میں بیٹھے قیصرکوموٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرلوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت ہوئی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کیشئیر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول قیصر گلبرگ کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے جناح اسپتال کے مردہ خانے جمع کرا دی ہے جبکہ ملزموں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں