80لاکھ کشمیریوں کونظربند کردیا گیا، عالمی برادری نوٹس لے

جنیوا(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے 80 لاکھ کشمیریوں کو نظر بند کر دیا گیا، لوگ گھروں اور کشمیری رہنما جیلوں میں بند ہیں، عالمی برادری سے کشمیر پر نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے گلوبل پناہ گزینوں کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر سے 2 ایٹمی طاقتوں میں تنازع کا خطرہ ہے، بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل کا امیر ملک ادراک نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت نے آسام میں متنازعہ شہریت قانون نافذ کر دیا، بھارتی شہری گلیوں میں نکل آئے ہیں، مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ کشمیری محاصرے میں ہیں، جان بوجھ کر مسلم اکثریت کو اقلت میں بدلا جا رہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کاکہنا تھا پاکستان کو انسانی تاریخ کے سب بڑے مہاجر مسائل کا سامنا رہا، پاکستان 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان کو بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہے، مہاجرین کی باعزت واپسی کے لئے موزوں حالات پیدا کرنا ہوں گے، پاکستان افغان عمل امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں