کمشنر بینظیرآباد کا انسداد پولیو مہم کےدوسرے روز کام کا جائزہ

نوابشاہ (ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محسن علی شاہ نے جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز بھی پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق کمشنر نے آج اچانک تعلقہ اسپتال سکرنڈ پہنچ کر فکس پولیو ٹیموں 5 اور 6 کے علاوہ سکرنڈ یوسی2 موبائل پولیو ٹیم ون کے کام کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے رکارڈ کا معائنہ کیا اور بچوں کی فنگر مارک اور گھروں پر نشان چیک کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر معین الدین شیخ اور ڈاکٹر شازیہ سولنگی یوسی ایم او شازیہ چانڈیو بھی موجود تھیں۔اس موقع پر کمشنر نےڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اور پولیو ٹیموں سے کہا کہ تعلقہ سکرنڈ میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد اس علاقے میں پولیو مہم کے دوران تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کو سوفیصد کامیاب بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں