وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو)‌ وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان عالمی پناہ گزین کانفرنس کے دوران ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات عالمی پناہ گزین کانفرنس کی سائیڈلائن پر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی امور پر گفتگو ہوئی اور آئندہ سال ہونے والی اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کمشیر کے معاملے پر ترکی کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے کشمیر کے معاملہ پر او آئی سی رابطہ گروپ میں فعال کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی کی میزبانی پر بھی ترکی کے اقدامات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں