گلشن اقبال یوسی 18 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان پارک کی تزئین وآرائش کا کام تکمیلی مراحل میں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ تفریحی وصحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں، پارکوں، میدانوں کو درستگی کی جانب گامزن کرنا اولین ترجیحات رہی ہیں جس کے لئے محدود وسائل کے باوجود اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائ اسمبلی عباس جعفری و میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ یوسی 18 گلشن اقبال میں ڈاکٹر عبدالقدیر فیملی پارک میں ہونے والے کاموں کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی میں پارکوں کی تعمیر تکمیلی مراحل میں ہے، کوشش کی ہے کہ پارکوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں رکن صوبائ اسمبلی عباس جعفری نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے محدود وسائل کے باوجود نمایاں کام سر انجام دئیے منی اولمپکس کا انعقاد ان کا نمایاں کارنامہ ہے جس سے میدانوں کو آباد کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز دستیاب ہوتے تو یہ اور بھی کام سر انجام دے سکتے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد فیاض ودیگر بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں