‏کمال کی بات ہےکہ جوفیصلہ سنایاگیا وہ اب تک کسی کے ہاتھ میں نہیں، اٹارنی جنرل

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے کہا ہے کہ ‏آج فیصلہ سنایاگیا جس میں غیرحاضر پرویزمشرف کوسزا سنائی گئی، انہوں نے کہا کہ ‏کسی فرد کی حمایت میں بات نہیں کررہا،قانونی نکات پر بات کررہاہوں، ‏پرویز مشرف کےخلاف آرٹیکل 6کےتحت یہ کیس چلایاگیا،ا ‏پرویزمشرف جب ادھرموجودتھےتوانہوں نے کہا دیگرلوگوں کوبھی اس کیس میں شامل کیاجائے،انورمنصور نے کہا کہ ‏جس نےمقدمہ دائرکیااس کےپاس اتھارٹی ہی نہیں تھی، ‏یہ کیس سپریم کورٹ کی ہدایت کےمطابق شروع کیاگیا ، ‏پرویزمشرف شدیدعلیل ہیں، اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ ‏پرویز مشرف آئی سی یومیں ہیں،کیاغیرموجودگی میں فیصلہ دیاجاسکتاہے؟ ‏پرویز مشرف کی غیرموجودگی میں فیصلہ سنایا گیا، ‏پرویز مشرف کو بیان ریکارڈکرانےکاموقع نہیں دیاگیا، ‏آئین کہتا ہےکہ ہرشخص کوفیئرٹرائل ملےگا،اٹارنی جنرل انور منصور نے مزید کہا کہ ‏جو بھی ملزم ہو،فیئرٹرائل نظرآناچاہیے، ‏غیرموجودگی میں سزاسنانےکی کیاجلدی تھی؟ ‏کمال کی بات ہےکہ جوفیصلہ سنایاگیا وہ اب تک کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے ، ‏کورٹ نے ان کو سننے سے انکار کیا اور کہا ٹیم تشکیل دیں،اٹارنی جنرل انورمنصورخان نے کہا کہ ‏آرٹیکل 10اے کے تحت سب کا منصفانہ ٹرائل ہونا چاہیے،

اپنا تبصرہ بھیجیں