واٹربورڈ نے پاک سری لنکا میچ کےدوران پانی کی بلاتعطل فراہمی کے انتظامات کرلئے

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ نے کراچی میں جمعرات 19دسمبرسے شروع ہونے والے پاکستان سری لنکا کرکٹ ٹیسٹ میچ کے ددران نیشنل اسٹیڈیم میں پانی کی بلاتعطل فراہمی اور نکاسی آب کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیئے ہیں ،کرکٹ میچیز کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف وقریبی علاقوں میں نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ پانی کی فراہمی ،لائنوں کے علاوہ ٹینکروں کے ذریعے بھی کی جائے گی ،پانی سے بھرے متعدد ٹینکروں کو اسٹیڈیم کے احاطے میں تیار رکھا جائے گا ،میچ دیکھنے آنے والوں کیلئے مختص پارکنگ کے مقامات پر بھی ممکنہ سیوریج اوورفلوکے تدارک کیلئے عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موجود رہے گاایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان جاری آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے اعلیٰ حکام کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیااور واٹربورڈ کے اقدامات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا ہے کہ میچ کے موقع پر واٹربورڈ لائنوں کے ذریعے اسٹیڈیم کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا ، احتیاطاً اسٹیڈیم کے احاطے میں پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز تیار رکھے جائیں گے ،میچ کے آغاز سے قبل ہی اسٹیڈیم اور اطراف سمیت قریبی علاقوں میں سیوریج لائنوں کی میشنوں کے ذریعے صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں، واٹربورڈ کا عملہ اسٹیڈیم کے احاطے اور پارکنگ ایریاز میں جیٹنگ ،راڈنگ اور سیورکلیننگ مشینوں کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہے گا ،میچ کے موقع پر تماشائیوں کیلئے تمام عارضی پارکنگ ایریا میں بیت الخلاءبنائے جارہے ہیں اور پینے کے پانی کی ٹنکیاں رکھی گئی ہیں ، جن میں واٹربورڈ ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کرے گا ، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر ٹیسٹ میچ کے آغاز سے اختتام تک واٹربورڈ کے ایگزیکٹیوانجینئراعجاز احمد ،ایگزیکٹیوانجینئر ایکویپمنٹ اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ سینٹرل ورکشاپ مظہرحسین ایگزیکٹیو انجینئر تنویر احمد اورایم ڈی واٹربورڈ کے فوکل پرسن برائے ٹینکرز سیل شہباز بشیر اپنے عملے کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں