پرویزمشرف کوسزائےموت،ترجمان نے انتہائی سخت اعلان کردیا

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر پاک فوج کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہاہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتاہے ،پرویز مشرف ملک کے صدر،آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں ، انہوں نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ہے ،پاکستان کے دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں،وہ کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے کیس سے متعلق خصوصی کورٹ نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے ،کیس کو عجلت میں نمٹا یا گیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا ،عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ فوج توقع کرتی ہے کہ مشرف کو آئین کے تحت انصاف دیا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں