پرائیویٹ ہسپتال کی لوٹ مار،ایک دن ایڈمٹ کا بل 2لاکھ 11 ہزارروپے بنادیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلفٹن میں واقع پرائیویٹ اسپتال کی لوٹ مار،انتہائی نگہداشت میں ایک دن نومولود بچی کو ایڈمٹ کرنے کا بل 2 لاکھ 11 ہزار روپے بنا دیا-ایک دن میں نومولود بچی کو ایک لاکھ 41 ہزار روپے کی ادویات لگی-ایک دن ڈاکٹر کے وزٹ کرنے کے 20 ہزار روپے چارج کئے گئے-7 ہزار کمرے کے، 7 ہزار ریڈیو لاجی کے، 8 ہزار 9 سو روپے لیبارٹری کے، 27 ہزار 420 روپے انٹرنل سروسز کے چارجز لگائے گئے-بچے کی پیدائش وقت سے قبل دوسرے اسپتال میں ہوئی-جس اسپتال میں پیدائش ہوئی وہاں انتہائی نگہداشت کا یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس اسپتال میں داخل کرایا بچی کو-داخلہ کراتے وقت مجھے 30 سے 40 ہزار کے کل اخراجات بتائے گئے تھے-ایک دن کی لوٹ مار پر ڈسچارج کرا رہا ہوں-80 ہزار ایڈوانس دے چکا تھا تاکہ بچی کے علاج میں ضرورت پڑھنے پر عین وقت پر پریشانی نہ ہو-اکاؤنٹ سیکشن سے بلنگ کی پوچھ گچھ کرنے پر اوور بلنگ کا معلوم ہوا-اتنے پیسے نہیں ہے کہ 2 لاکھ روپے ادا کر سکوں-ایسی کونسی ادویات استعمال ہوئی جس کی ایک لاکھ 41 ہزار ایک دن کی بلنگ کی گئی-بچی کو دوسرے اسپتال شفٹ کرا رہا ہوں-دوسرے اسپتال شفٹ کرنے کا بولنے پر انتظامیہ نے علاج روک دیا ہے-کہا جا رہا ہے بلنگ پوری ادا کرو گے تب ہی بچہ حوالے کی جائے گی-عزیز و اقارب سے ادھار مانگ کر ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں-

اپنا تبصرہ بھیجیں