پاکستان نےاقلیتوں پرظلم وستم کے بھارتی الزامات کومستردکردیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ گزشتہ دہائیوں میں پاکستان میں اقلیتی برادری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نےایک بیان میں کہاکہ گزشتہ دہائیوں میں پاکستان میں اقلیتی برادری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔پہلی 1951 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق مغربی پاکستان موجودہ پاکستان میں اقلیتی کی آبادی کی شرح تین اعشاریہ بارہ فیصد تھی جو 1998 میں بڑھ کر تین اعشاریہ سات دو فیصد ہوگئی۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکومت کےدعوے بھارت کی مذہبی اور سماجی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو دبانے اور محروم رکھنے کی منظم کوششوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں