ایڈیشنل آئی جی کا ڈیفنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دور ہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے آج تھانہ ڈیفنس میں واقع پولیس Facilitation centre کا دورہ کیا۔غلام نبی میمن کے فیسیلیٹیشن سینٹر پہچنے پر ڈی ایس پی عادل نقوی نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر محمد علی بھی موجود تھے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سینٹر میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور مختلف کاؤنٹرز پر موجود اسٹاف کو مزید بہتری کیلئےہدایات دیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں