پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری خوش آئیند ہے،بلال غفار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے روپے کی قدر میں بہتری آنے سے برآمدات میں اضافہ مزید بہتر ہوگیا ہے گزشتہ دنوں جاری کردہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کی گئیں پاکستان میں اس 5ماہ کے دوران 85کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 47 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق ماضی میں ایسی مثال نہیں دیکھی جاسکتی حکومت کا تجارتی خسارے پر قابو پانا بڑی کامیابی ہے ملک کی معاشی بحالی سے متعلق رکن سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارے میں 33 فیصد کمی سے ملکی معیشت مستحکم اور زرمبادلہ ذخایر میں بھی اضافہ ہوگا دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں