کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاقی حکومت کردار ادا کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی معیشت کا حب ہے اور اس کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور اس کی ترقی ملک کی ترقی ہے، شہر کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک ہے، شہر کی ترقی اور یہاں کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکنہ کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور بہت جلد کراچی کا دورہ بھی کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں شکور شاد، آفتاب جہانگیر، اکرم چیمہ، عطاء اللہ خان، اسلم خان، فہیم خان اور کیپٹن (ر ) جمیل احمد خان شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں