سیشن عدالت کا ڈاکٹرعرفان کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وکلا ڈاکٹر تنازعے کے معاملے پر سیشن عدالت نے ڈاکٹر عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے حیدر زمان ایڈوکیٹ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ڈائریکٹر ایف آئی اے، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل اور ڈاکٹر عرفان کو فریق بنایا گیا۔ پراسکیوٹر ایف آئی اے نے کہا ڈاکٹر عرفان کیخلاف درخواست پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کو انکوائری تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ واضح رہے ڈاکٹر عرفان پر وکلا کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں