ٹریکٹرٹرالی اورباراتیوں کی بس میں تصادم،4 افراد جاں بحق،13 زخمی

حافظ آباد(ایچ آراین ڈبلیو) حافظ آباد میں ٹریکٹر ٹرالی اور باراتیوں کی بس میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ آباد چک چھٹہ کے قریب حادثے سے خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا، شدید دھند کے باعث باراتیوں کی بس مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں