امید ہےجسٹس گلزارکا دورقوم کوجوڑنےکا دورہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے ستائیسویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جسٹس گلزار احمد کا دور قوم اور اداروں کو جوڑنے کا دور ہوگا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک پیغام میں وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے ستائیسویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارک! انھوں نے ایک ایسے ماحول میں عہدہ سنبھالا ہے جب ماحول میں تلخیاں ہیں امید ہے ان کا دور قوم کو اور اداروں کو جوڑنے کا دور ہو گا، قانون کی تشریح ملک کے مستقبل سے ہم آھنگ ہو گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں