آئی جی سندھ نے کندھ کوٹ گینگ ریپ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرادی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ میں درج کیس نمبر 74/2017 کے تحت ابتک کی جانیوالی تفتیش کی پروگریس رپورٹ اورکیس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی مجموعی کاروائیوں کی تفصیلات فوری طور پر طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں کہ متاثرہ بچی اور اسکے خاندان کے تحفظ کے لیئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے،

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کندھ کوٹ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کیس بچی سے اجتماعی زیادتی سے متعلق ہے اور یہ وقوعہ کراچی کے علاقے ملیرکینٹ میں پیش آیا اور اس کیس میں نامزد ملزمان راہب سوہرانی، ثاقب علی ولد راہب، خان محمد، مہزب ولد مجاہد، شان ولد امان اللہ، شیراز ولد راہب اور اپنو ولد راہب کاتعلق کندھ کوٹ سے ہے جبکہ متاثرہ بچی انکے گھر پر کام کرتی تھی جس روز یہ واقعہ پیش آیا تو اس روز بچی کی حالت بگڑنے پر ملزمان نے بچی کو کندھ کوٹ روانہ کردیا،،، بچی کے گھروالے مقامی ہسپتال میں بچی کو علاج کے لیئے لے گئے تو پتہ چلا کہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے،

ایس ایس پی کندھ کوٹ نے بتایا کہ تھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ نے فوری طور پر گینگ ریپ کا کیس درج کیا اور اس حوالے سے کراچی پولیس سے بھی رابطہ کیا،،، کیس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو کراچی پولیس سے مربوط روابط کے تحت تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں