اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گڈاپ ٹاؤن کے دفتر پرچھاپہ

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گڈاپ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق پروجیکٹس اور عمارتوں کی تعمیر میں گھپلو ں اور ضابطے کی مطلوبہ کاروائی نہ ہونے پر اینٹی کرپشن ویسٹ زون ٹو نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اقبال احمد میرانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے سی اے اشرف سومرو اور سرکل آفیسر حمیل سومرو کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی ۔فائلوں اور دستاویزات کی چھان بین کے بعد ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں