کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق۔

جاں بحق بھائیوں کی شناخت نسیم ولد عبدالغفار اور وسیم ولد عبدالغفارکے نام سے ہوئی جو ایریا 36/G برمی کالونی لانڈھی کے رہائشی تھے،

دونوں بھائی پرائیویٹ کمپنی میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتے تھے اور حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے،

پولیس نے واقعہ کا ذمہ دار واٹر ٹینکر ڈرائیور نبیل ولدنور شاہ دین کو موقع سے گرفتار کر لیا-

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثے میں 16 ہزار سے زائد زخمی جبکہ ایک ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں