نارتھ کراچی میں کے ڈی اے کے دو تجارتی پلاٹ واگزار

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کی خصوصی ہدایات پرکے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر محمد قاسم کی سربراہی اور انجینئر زاہد حسین کی نشاندہی پر نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں ادارے کے دو تجارتی پلاٹوں کو جن پر قابضین نے پختہ عمارت تعمیر کر لی تھی اسے بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے کاروائی مکمل کی گئی اور ناجائز قابضین سے کے ڈی اے کی قیمتی اراضی کو واگزار کر والیا۔کاروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوازت کی ٹیم کو سخت مزاحمت کا سامنا رہا مگر اس کے باوجود محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کسی دباؤ میں آئے بغیر کاروائی جاری رکھی۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا ہے کہ کے ڈی اے کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی بلا تفریق جاری گی اورواگزار کروائی گئی اراضی کو کراچی اور شہریو ں کے بہتر مفاد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں