طاہر ملک کی نائیجر میں پاکستان کے چیف آف مشن احمد علی سروہی ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک کی نائیجر میں پاکستان کے چیف آف مشن احمد علی سروہی سے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس میں ملاقات۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔احمد علی سروہی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک کا کہنا تھا کہ احمد علی سروہی نائیجر میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں۔پاکستان کی معیشت کی ترقی کا وقت شروع ہو چکا ہے۔پاکستان عالمی ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ہماری حکومت تمام ممالک سے اچھے سفارتی تعلقات پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، نائب صدر قادری بھائی، فدا حسین، شاکر علی، عقیل گھانچی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ترقی کی مثال قائم کی ہے۔ جس رفتار میں ہماری معیشت اور ملکی حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اپنے ڈجیٹل پاکستان، احساس پروگرام اور کامیاب جوان جیسے منصوبوں کے ذریعے ملک کو آگے لے کر جا رہی ہے۔ملک کی ترقی نوجوانوں کی ترقی سے مشروط ہے۔ اب حالات ایسے ہیں کہ ہمارے نوجوان بیرون ملک روزگار کے لئے جانے کے بجائے پاکستان میں کاروبار کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب عمران خان کی زیر سربراہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی لسٹ میں سر فہرست ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں