بابائے قوم کی سالگرہ پر انہیں کراچی کی پہلی اسٹریٹ لائبریری کی صورت میں تحفہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بابائے قوم کا یوم پیدائش ہم سب کے لیے بہت اہم ہے۔بابائے قوم کا جنم کراچی میں ہوا اس بات پر ہمیں فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے آرٹس کانسل آف پاکستان کراچی میں بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ یہ دن ہم سب کے لیے بہت اہم ہے۔بابائے قوم نے کراچی میں جنم لیا یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔تقریب کے تمام شرکاءکو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کی سالگرہ پر انہیں کراچی کی پہلی اسٹریٹ لائبریری کی صورت میں تحفہ دیا ہے ۔مسیحی برادری کے لیے بھی آج اہم دن ہے ۔کراچی میں مقیم مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پرآرٹس کانسل میں رنگا رنگ میوزیکل نائیٹ کا انعقادبھی کیاگیا۔میوزیکل پروگرام میں کراچی کے مختلف گلوکاروں نے اپنے اپنے کلام پیش کئے اور حاضرین سے داد سمیٹی۔تقریب کے شرکاءنے کی سبز ہلالی پرچم تھامے پروگرام میں شرکت کی۔فنکاروں نے ملی نغمے گا کر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے آرٹس کونسل کی اراکین گورننگ باڈی کے ساتھ مل کر بابائے قوم کی سالگرہ اور کرسمس کے کیک کاٹے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں