فاروق ستار کی شہید علی رضا عابدی کی پہلی برسی میں شرکت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے او آر سی ممبران کے ہمراہ سابق ایم این اے شہید علی رضا عابدی کی پہلی برسی کے موقع پر امام بارگاہ یثرب میں فاتحہ و مجلس میں شرکت اور دعائے مغفرت کی

ڈاکٹر فاروق ستار نے اراکین او آر سی جمال احمد،قمر عباس اور کامران فاروق کے ہمراہ سابق ایم این اے شہید علی رضا عابدی کی پہلی برسی کے موقع پر امام بارگاہ یثرب میں فاتحہ و مجلس میں شرکت اور دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر انھوں نے شہید علی رضا عابدی کے والد اور دیگر اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور شہید علی رضا عابدی کے بلند درجات کی دعا کی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے شہید علی رضا عابدی کے ساتھ انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہید علی رضا عابدی کا قتل کرنے والوں نے کراچی کا مضبوط سپوت چھین لیا علی رضا عابدی ایک قابل اور پڑھا لکھا نوجوان تھا اور سب سے محبت کرتا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں