یوم ولادت قائد پر بلدیہ غربی اور پاکستان رینجرز سندھ قلندریہ ونگ II) کی مشترکہ واک

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو ) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر بلدیہ غربی اور پاکستان رینجرز سندھ قلندریہ وینگ II) (بلدیہ ٹاؤن نے مشترکہ واک کا اہتمام کیا واک میں رکن صوبائی اسمبلی لیاقت آسکانی چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان،رینجرز کے ایس آر وسیم اختر نے واک کی قیادت کی اس موقع پر بلدیہ غربی کے جملہ افسران،اساتذہ اکرام اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں موجود تھی جبکہ بلدیہ غربی کے چاروں زونوں کے جملہ افسران کے علاوہ چیئرمین یونین کمیٹی اور اراکین بلدیہ غربی بھی موجود تھے واک میں سبز ہلالی پرچم اور قومی وملی نغموں سے شرکاء کو پر جوش رکھا گیا واک روبی سینما بلدیہ ٹاؤن سے شروع ہو کر مواچھ موڑ بلدیہ زون آفس پر اختتام پذیر ہوئی واک کے شرکاء نے علی الصبح ہی مقررہ مقام پر جمع ہو کر قائد اعظم محمد علی جناح سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اس بات کااعادہ کیا کہ پاکستان کی حرمت کیلئے دی جانے والی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا واک میں بلدیہ غربی میں موجود تما م سیاسی اور سماجی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی چیئرمین بلدیہ غربی کی ہدایت پر بلدیہ غربی کے چاروں زونوں،بلدیہ،سائٹ، اورنگی کیماڑی زون کے جملہ افسران وعملہ کے علاوہ شعبہ تعلیم نے خصوصی شرکت کی اور تقریب کو خوبصورت اور پر جوش بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں