بلدیہ شرقی کی کونسل کے تیرھویں اجلاس کا تیسری نشست کا انعقاد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی صدارت میں کونسل کے تیرھویں اجلاس کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت کے بعد رکن کونسل اورنگزیب تاج کی جانب سے پیش کردہ تعزیتی قرار داد سے کیا گیا سابق میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ کے والد اور یوتھ کونسلر کے رشتے دار کے انتقال پر تعزیتی قرار داد منظور کرنے کے ساتھ مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی گئ ایجنڈے کے تحت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اورنگزیب تاج، لالہ رحیم و دیگر نے تحفظات پر واک آؤٹ کیا جو وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، پارلیمانی لیڈر ایم کیوایم پاکستان محمد غوث ودیگر واپس لائے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اراکین کونسل محمد جمیل، یوسف انصاری، عرفان کھٹانی،جاوید احمد ودیگر نے اپنے علاقوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا جس پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے ہدایت کی کہ کاموں کے حوالے سے کمیٹی ترقیاتی کاموں کے بارے میں آئندہ اجلاس میں رپورٹ مرتب کر کے پیش کرے، روڈ کٹنگ کے حوالے سے پیش کردہ ایس او پی(اسٹیندرڈ آپریٹنگ پروسیجر) کے حوالے سے اراکین کونسل جاوید احمد، ڈاکٹر ندیم، یوسف انصاری، لالہ رحیم ودیگر نے اپنی رائے کا اظہار کیا جس پرمیونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، سپریٹینڈنگ انجنئیر طارق مغل نے اراکین کونسل کو ایس او پی کے حوالے سے بریفنگ دی، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے متعلقہ یوسیز کے وائس چئیرمین کوجہاں روڈ کٹنگ ہو رہی ہوگی آگاہ رکھنے کی ایس اوپی میں شامل کرنے کا کہا جبکہ دیگر تجاویز پر بھی بات چیت کی گئ، کرسمس کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات پر اراکین کونسل بملا روز میری، انور سلطان نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کو بہترین انتظامات کرنے پر زبردست الفاظ میں سراہا اور کہاکہ ہماری جانب سے جو بلدیاتی مسائل پیش کئے گئے انہیں بروقت حل کیا گیا، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر کہا کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ چاہے کوئ موقعہ ہو خدمات ہر ایک تک پہنچائ جائیں انہوں نے اراکین کونسل ومسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اجلاس کی کاروائ ڈائریکٹر کونسل ڈاکٹر آصف رضوی نے آگے بڑھائ جبکہ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں