میئر کراچی وسیم اختر کی ڈپٹی میئراور بلدیاتی نمائندہ گان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و میئر کراچی وسیم اختر کی ڈپٹی میئر ار اکین رابطہ کمیٹی اور بلدیاتی نمائندہ گان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی قائد اعظم محمد علی جناح کی 143ویں سالگرہ کے موقع پر وسیم اختر نے میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج قائد اعظم کی فرمودات کے مطابق پاکستان کی تشکیل نو کرنی ہے اور قائد اعظم کے اقوال ہمارے لئے قومی اثاثہ ہیں اور اس پر عمل کر کے ہی ہم ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشد حسن،خالد سلطان،زاہد منصوری اظہار احمد خان،عارف خان ایڈوکیٹ،محفوظ یار خان و دیگر منتخب نمائندہ گان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں