مہاجر قومی موومنٹ کے سئنیر کارکن تحریک جوانان پاکستان میں شامل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کوآرڈینیٹر صوبہ سندھ جنرل سیکریٹری علی قادری سے آج مہاجر قومی موومنٹ کے سینئر سرگرم کارکن اور امیدوار برائے قومی اسمبلی NA,-250 محمد اسحاق خان نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر علی قادری نے تحریک جوآنان پاکستان کے منشور سے آگاہی دی اور غازی جنرل حمید گل صاحب کی پاکستان اور دین اسلام کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی، اور چیرمین محترم جناب محمد عبداللّٰہ حمید گل صاحب کی آس ملک کے لئے جہدوجہد کے بارے میں پتایا، اس موقع پر صوبہ سندھ کی قیادت کے حوالے سے بھی آگاہی دی جو صوبہ سندھ کے لئے دن اور رات جہدوجہد میں مصروف ہیں، صدر محترم جناب نعیم خان جنرل سیکریٹری حیدر علی تمام کارکنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور تحریک جوآنان پاکستان میں تمام تر فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، اس ملاقات میں اسحاق خان نے تحریک جوآنان پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس بات کا عظم کیا کہ اسحاق خان آپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ تحریک جوآنان پاکستان کا کارکن بنوں گا، اور غازی جنرل حمید گل صاحب کے کارواں میں شامل ہونا میرے لئیے ایک عزاز سے کم نہیں ہے، بہت جلد شمولیتی پروگرام کے ذریعے تمام ساتھیوں کی بھی شمولیت اختیار کروائیں گے، میں اسحاق خان آج تحریک جوآنان پاکستان میں شمولیت اختیار کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں