ٹریفک پولیس کا احسن اقدام،اسکیٹنگ سوار گرفتار، لاپرواہی پر چالان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) دو تلوار سے تین تلوار کی جانب آنے والے روڈ پر کچھ دن قبل کچھ لڑکوں کی اسکیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ جناب امیر سعود مگسی صاحب نے سیکشن آفیسر فیریئر کو ہدایت دی تھی کہ اسکیٹنگ کرنے والے نوجوانوں کو فوری طور پر تحویل میں لیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاٸے۔

ایس ایس پی صاحب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے SO فیریئر نیاز سومرو نے اسکیٹنگ کرتے ہوئے ایک فرد کو اپنی تحویل میں لے کر غفلت ، لاپرواہی کرنے پر چالان دیا۔

ایس ایس پی صاحب کا کہنا تھا کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، مین روڈ پر اسکیٹنگ کرنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے اور اسکیٹنگ کرنے والا اپنے اور دوسروں کے لئے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں