یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقابلہ تقریر اور ٹیبلو کااعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقابلہ تقریر اور ٹیبلو کااعلان،رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15جنوری مقرر۔کراچی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فروغ تعلیم کے چیئرمین پروفیسر شکیل احمد خان،پی آئی بی سوشل ویلفیئر آگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری دبیر الدین غوری،کریسنٹ گرامر ہائی اسکول پی آئی بی کے پرنسپل سر علی رضا ،اقرا اکیڈمی جنت اطفال کےسر بلال احمد خان،سر عبید خان،پیس کمیٹی کے شکیل بھائی،بگ ٹری کےشاہد سکندر ،سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کےصدرمحمد سمیع الدین انصاری ،جنرل سیکریٹری راشدمہتاب سلفی اور سابق چیئرمین پی پی آئی کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نور الٰہی کی جانب سے5فروری یوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر ٹیبلو اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں 50 اسکولوں کے طلبہ وطالبات حصہ لیں گے،رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جنوری ہے ،اس پروگرام میں کراچی کی سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات کو نیلسن پینٹ کی جانب سے تحائف دیےجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں