ملیرمیں غیرقانونی تعمیرات جاری، دیانت دار ڈپٹی کو اے ڈی بلتی نے ماموں بنادیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں غیر قانونی تعمیرات، پولیس اور متعلقہ اداروں کی چاندی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا سونا، تفصیلات کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ سے ملحق سپر لیاقت مارکیٹ میں 60 گز کی دوکان پر تیسراپورشن غیر قانونی طور پر تعمیرکیا جا رہا ہے- ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات طاہر پولیس والے کی سرپرستی میں کی جا رہی ہے- حمید فالودے والے نے ڈیڑھ لاکھ رشوت دے کر تعمیر شروع کر دی جس پر منہ کھائے اور آنکھ شرمائے کے مصداق ایس بی سی اے اور علاقہ پولیس نے آنکھیں بند کر لی ہیں- دریں اثنا پرنس چاٹ فاسٹ فوڈ پر غیر قانونی تعمیر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے- علاقہ میں ایس بی سی اے کے اے ڈی ذوالفقار بلتی نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ادارے کے دیانت دار ڈپٹی ڈائریکٹر مصطفی جمیل عرف راجو کو اندھیرے میں رکھ سارا مال خود سمیٹ رہا ہے جس پر ادارے کے کرتا دھرتا بھی پیچ و تاب کھائے ہوئے ہیں اور مہینہ پورے ہونے کے بعد منتھلی رقم دیکھ کر ذوالفقار بلتی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں