سعودی عرب کے وزیرخارجہ کی وزارت خارجہ آمد، قریشی نے پرتپاک استقبال کیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا- سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ بعدازاں سعودی وزیر خارجہ کی ،وزارت خارجہ میں مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی اور دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں- دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا- دونوں وزرائے خارجہ کا کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا- سعودی وزیر خارجہ، اپنے ایک روزہ ء دورہ ء پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں