بھارتی آرمی چیف بی جے پی کے لیڈر ہیں، کانگریس کی شدید تنقید

نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھارتی آرمی چیف کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا لیڈر قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن پارٹی نے بھارتی آرمی چیف کے یونیورسٹی طالب علموں کے خلاف سخت بیان پر انہیں بی جے پی کا لیڈر قرار دے دیا۔

کانگریس نے بی جے پی کی ہندووتوا اور آر ایس ایس سوچ پر بھارتی آرمی چیف اور بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی آرمی چیف نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سٹیزن شپ ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا فسادی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے،مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے درجنوں واقعات ریکارڈ ہوئے.

ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا کے مطابق مسلمانوں کو شہریت کی درخواست کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے، بھارتی حکومت کا مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھنے کا منصوبہ بھی ہے، اس اقدام سے دنیا میں بےوطن افراد کاسب سے بڑابحران پیدا ہوگا۔

خیال رہے کہ مسلمانوں کے خلاف قانون پر بھارتی صدر کی جانب سے دستخط کے بعد زور پکڑنے والے ملک گیر احتجاج میں ہندو شہری بھی بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں