آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان، وزیراعظم سے وعدہ پوا کر دیا- فردوس عاشق

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ‎آٹھویں ویج بورڈ کے چیرمین جسٹس ریٹائرڈ حسنات احمد نے گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ر نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ آٹھویں ویج ایوارڈ کا اعلان کر دیا یہ ایوارڈ مالکان کے نمائندوں اور اخباری ملازمین کے نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے سے مکمل ہوا ہے ۔ ایوارڈ کے تحت تنخواہوں اور الائونسز میں 145فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ایوارڈ پر عملدرآمد یکم فروری
‎2019ء سے ہو گا ۔ جبکہ مختلف کیٹیگری میں گریڈ Vسے Viii تک 300فیصد سے بھی زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ایوارڈ کے تحت pمیٹروپولٹن اے میں گریڈ ivسے Editor Grade تک تنخواہ اور الائونسز میں 145فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ viiiمیں 134فیصد گریڈvسے viiمیں 130فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میٹروپولٹن Bمیں گریڈ vسے viiiتک بالترتیب 219، 240، 239اور 250فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ریجنل A میں گریڈ vسے viiiتک بالترتیب 267، 270، 273تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ریجنل بی میں گریڈ vسے viiiتک 359،361،366،اور 384فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔پیراڈیکل Aمیں گریڈvسے viiiتک بالترتیب 147، 146،144،152فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔جبکہ ساتویں ویج ایوارڈ میں جاری سکیموں موواوور ، فٹ منٹ فارمولا سمیت دیگر تمام مراعات کو جاری رکھا گیا ہے ۔ اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے ۔ اور یہ ایک اچھی خبر ہے کہ ایوارڈ باہمی افہام و تفہیم سے طے پا گیا ہے۔ حکومت نے سب اخباری کارکنوں اور صحافیوں کو ہر ممکن مراعات دینے کے لئے پرعزم ہے اور اس ایوارڈ پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی میڈیا پالیسی میں چیئرمین ویج ایوارڈ کی طرف سےدی گئی تجویز کہ اشتہارات کو ویج ایوارڈ پر عملدرآمد سے منسلک کیا جائے کو شامل کرنے پر غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔ چیئرمین آٹھویں ویج ایوارڈ نے کہا کہ یہ ایک مثالی ایوارڈ اس لئے ہے کہ اس میں دونوں فریقوں نے بھرپور شرکت کی اور اتفاق رائے سے نتیجہ اخذ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایوارڈ کے 30 اجلاس مختلف شہروں میں منعقد کئے گئے جن میں 108 کارکنوں اور مالکان کی طرف سے گواہ پیش ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ اشتہارات ان اخبارات کو دئیے جائیں جو ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کرتے ہیں تاکہ اس کا فائدہ کارکنوں تک پہنچے۔ انہوں نے تمام ممبران بورڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ اور موجودہ صدر شہزادہ ذوالفقار ممبران ویج بورڈ ناصر محمود چشتی ، شعیب الدین ، نواز رضا ، بخت زادہ یوسف زئی اور شہزادہ ذوالفقار نے شرکت کی۔
دریں‌ اثنا صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں ، ان کے حقوق دلوانے کیلئے جو ضمانت وزیاعظم پاکستان عمران خان نے اٹھائی تھی آج اس کو پورا کر دیا ہے ، 19 سال بعد اٹھویں ویج بورڈ کے نفاذ پر پوری صحافی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے صحافیوں سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آٹھویں ویج بورڈ کے نفاذ کے موقع پر گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میںصحافیوں کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں کاازالہ ہو گا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں