خواجہ وس پولیس کی کاروائی ڈبل شاہ گرفتار

شبقدر (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس کی کامیاب کاروائی۔ کاروبار کے غوص شہریوں کو لوٹنے والا ڈبل شاہ گرفتار۔ گرفتار ملزم تھانہ خواجہ اور تھانہ شبقدرکو فراڈ کے مختلف 8 مقدمات میں مطلوب۔ ملزم کا اعتراف جرم۔ مزید تفتیش جاری۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس سعادت خان نے ایک اہم کاروائی کے دوران کریم شاہ ولد بہرام شاہ سکنہ شہباز کورونہ خواجہ وس کو8جبکہ تھانہ شبقدر کو 2 فراڈ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جن کوگرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس سعادت خان نے گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ملزم لوگوں کو کاروبار کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے میں سرگرم تھا۔ ملزم شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں جبکہ ملزم فراڈ کے 8 بڑے مقدمات میں مطلوب تھا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں