پرویز مشرف نےسزاپرعملدرآمدرکوانےکیلئے ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پرویز مشرف نےسزاپرعملدرآمدرکوانےکیلئے ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا- سابق صدرپرویزمشرف کی جانب سے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر، جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں فل بینچ 9جنوری کوسماعت کریگا- پرویز مشرف کی جانب سے85صفحات پرمشتمل متفرق درخواست دائرکی گئی ، درخواست میں خصوصی عدالت کی تشکیل،کارروائی کوچیلنج کیاگیاہے
متفرق درخواست میں 6قانونی نکات اٹھائےگئے ہیں ، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ خصوصی عدالت کے جج نہیں ہوسکتے، درخواست کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت میں صرف ہائیکورٹ کاجج شامل کیاجاسکتاہے، خصوصی عدالت ،پراسیکیوشن کیلئے وفاق سے منظوری نہیں لی گئی، درخواست میں‌ موقف اپنا یا گیا کہ مقدمے میں پرویز مشرف کودفاع کاموقع نہیں دیاگیا، پرویز مشرف کے 342کےبیان کےبغیرٹرائل مکمل نہیں ہوسکتا تھا، پرویز مشرف کوخصوصی عدالت میں شہادت پیش کرنیکاموقع نہیں دیاگیا،درخواستگزار کا کہنا ہے کہ آئین کی معطلی بغاوت کےزمرے میں نہیں آتی، 2010میں ترمیم کی گئی ،پہلےآئین کی معطلی غداری نہیں ،درخواستگزار نے استدعا کی کہ خصوصی عدالت کاسزائےموت دینےکافیصلہ کالعدم قراردیاجائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں